برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 10سالہ مدت کا نیا پاسپورٹ جاری کردیا گیا – Kashmir Link London

برطانیہ میں مقیم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو 10سالہ مدت کا نیا پاسپورٹ جاری کردیا گیا

لندن (عدیل خان) علاج کیلئے برطانیہ میں مقیم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہوگیا، نوازشریف کو جاری کیے گئے پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے۔

وفاقی حکومت نے کچھ روز قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی جسکے بعد نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، جنہوں نے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے دور حکومت میں اپنے پاسپورٹس کی تجدید کی درخواست نہیں کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes