سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار، بیٹوں اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ نماز عید لندن میں ادا کی – Kashmir Link London

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار، بیٹوں اور پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ نماز عید لندن میں ادا کی

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں مقیم سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں نماز عید ادا کی۔ اس سال معمول سے ہٹ کر انہوں نے نماز عید حسن نواز کے اس دفتر میں ادا کی جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر بیٹھک لگاتے ہیں اور ملاقاتیں کرتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے نماز عید ہمیشہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی۔

نواز شریف کے ہمراہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار انکے صاحبزادے علی دار، حسن نواز، حسین نواز، عابد شیر علی نے بھی نماز عید ادا کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں، غیر معمولی حالات میں حکومت ملی۔ نواز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت چیلنجز سے کامیابی سے نمٹے گی۔

دفتر میں نماز عید کے موقع پر میاں نواز شریف کے قریبی اہل خانہ کے علاوہ ناصر بٹ بچوں کے ہمراہ، زبیر گل اور بھائی اعجاز گل، لائیر ونگ کے چوہدری عنصر، رانا شکور، اقبال سندھو، صحافی اظہر جاوید، مرتضیٰ علی شاہ، کوثر کاظمی، و دیگر شامل تھے۔ نماز کے بعد سابق وزیر اعظم نے متعدد شخصیات کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد بھی دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes