میرے خدا، کیا ہو گیا ہے؟ موت سے ہمکنار ہوتی لیڈی ڈیانا کے آخری الفاظ 25 سال بعد منظر عام پر – Kashmir Link London

میرے خدا، کیا ہو گیا ہے؟ موت سے ہمکنار ہوتی لیڈی ڈیانا کے آخری الفاظ 25 سال بعد منظر عام پر

لندن (کشمیر لنک نیوز)لیڈی ڈیانا 1997 میں ایک افسوسناک کار حادثے میں دنیا سے رخصت ہوگئیں ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں جن کی شادی کیٹ مڈلٹن اور میگھن مرکل سے ہوئی۔

لیڈی ڈیانا کی زبان سے موت سے قبل آخری ادا ہونے والے الفاظ کیا تھے جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے ریسکیو ورکر نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا۔

میڈی کے مطابق زیویئر گورمیلن نامی اس سابق ریسکیو ورکر نے بتایا ہے کہ لگ بھگ 25 سال قبل جب اطلاع ملنے پر وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی شخصیت لیڈی ڈیانا ہے۔

گورمیلن نے بتایا کہ ”میں جب گاڑی میں موجود دم توڑتی خاتون کے قریب گیا تو اس کے منہ سے نکلنے والے آخری الفاظ سنے کہ ”میرے خدا، کیا ہو گیا ہے؟“
یہ الفاظ بولنے کے کچھ دیر بعد دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔“

ریسکیو اہلکار گورمیلن کا کہنا تھا کہ” لیڈی ڈیانا کے جسم پر بظاہر کوئی زخم نہیں تھا اور نہ ہی ان کے لباس پر کوئی خون لگا ہوا تھا۔ ان کے دائیں کندھے پر معمولی زخم آیا تھا۔ “

50% LikesVS
50% Dislikes