لندن میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک، وزیراعظم کابینہ سمیت شریک – Kashmir Link London

لندن میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک، وزیراعظم کابینہ سمیت شریک

لندن (عدیل خان) برطانوی دارالحکومت میں ہونے والی مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک میں جہان دیگر امور زیر بحث آئے وہیں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں عمران خان کی کرپشن ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، خرم دستگیر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم فیصلوں میں تمام جماعتوں کواعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء نے اپنی تجاویز نواز شریف کے سامنے رکھیں، نواز شریف نے ہدایت کی کہ جلد از جلد آئینی اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے، تحریک انصاف حکومت نے پاکستان کو پستیوں کی طرف دھکیلا، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے والےاراکین اسمبلی اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان اور اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق قائد نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے مشاورتی اجلاس کی پہلی نشست آج ہوئی، نوازشریف کی زیر صدارت حتمی فیصلوں کیلئے کل پھر اجلاس ہوگا، کل کے اجلاس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کیلئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، ملک کو معاشی، آئینی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کل حتمی فیصلوں کا اعلان ہوگا۔

آج کے اجلاس میں آئندہ الیکشن، پنجاب کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ 3 اپریل سے اب تک آئین شکنی کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes