اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق برقرار ہے، قومی ایوانوں میں نمائندگی دی جائیگی؛ اسحاق ڈار – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق برقرار ہے، قومی ایوانوں میں نمائندگی دی جائیگی؛ اسحاق ڈار

لندن (عدیل خان) برطانیہ میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اوورسیز کے حق رائے دہی کے حوالے سے پروپیگنڈے کا سہارہ لے رہی ہے ہم ووٹنگ کے متنازعہ طریقہ کار کا متبادل اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، اس حوالے سے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes