انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر یورپ نیٹ ورک کے زیراہتمام نئے چیپٹرز کے قیام کے سلسلہ میں تقریب – Kashmir Link London

انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر یورپ نیٹ ورک کے زیراہتمام نئے چیپٹرز کے قیام کے سلسلہ میں تقریب

لندن (کشمیر لنک نیوز) انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے برسٹل و باتھ چیپٹر کے قیام کے سلسلے میں برسٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نیٹ ورک کے سی ای او عبدالباری خان نے کہا کہ برسٹل میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے پہلی ملاقات تھی اور انہیں نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی نے جس طرح اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے وہ قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس اکتوبر میں برسٹل میں ایک بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ منعقد کیا جائے گا، نیٹ ورک کے برطانیہ میں انچارج ابراہیم جمالی نے کہا کہ انڈس نیٹ ورک کو پاکستان میں وہ ہی حیثیت حاصل ہے جوکہ برطانیہ میں این ایچ ایس کو حاصل ہے اور ہاسپٹلز کی تمام خدمات کے حوالے سے کمیونٹی کو بریف کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ بھی اس نیٹ ورک میں معاونت کرکے اس کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ہاسپٹلز میں ہر ماہ پانچ لاکھ افراد کا مفت علاج کیا جارہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جائے۔ ڈاکٹر محمد سہیل نے کہا کہ تعارفی پروگرام بہت ہی اچھا رہا اور کمیونٹی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes