ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات اختتام پذیر، پاکستانی دستے نے بھی سلامی پیش کی – Kashmir Link London

ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات اختتام پذیر، پاکستانی دستے نے بھی سلامی پیش کی

لندن (عمران راجہ) ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی پلاٹینیم جوبلی کی چار روزہ خصوصی تقریبات برطانوی موسیقار و گلوکار ایڈ شیران کے ایک جذباتی گانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ ایڈ شیران نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے اختتام پر اپنے ہٹ گانے ’پرفیکٹ‘ کا ایک جذباتی ورژن گایا، جس نے تقریب میں شرکت کرنے والے ہجوم اور شاہی خاندان کے افراد کے دلوں کو چھو لیا۔ گلوکار نے یہ گانا 96 سالہ ملکہ برطانیہ اور ان کے آنجہانی شوہر پرنس فلپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےخاص طور پر منتخب کیا۔

دریں اثنا اختتامی تقریب میں ہونے والے مارچ پاسٹ میں پاکساتنی دستے نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پاکستان کے صدارتی باڈی گارڈ دستے نے ملکہ برطانیہ کو اپنے مخصوصی انداز میں سلامی پیش کرکے پاک برطانیہ تعلقات کی وسعت پر مہر ثبت کردی۔مارچ پاسٹ اور ایڈ شیران کی پرفارمنس کے بعد ملکہ برطانیہ بکنگھم پیلس کی بالکونی میں اپنی ایک جھلک دکھائی تاکہ ان کی چار روزہ تاریخی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کا اختتام کیاجاسکے۔

آخری روز کی ایک اور اہم بات شہزادہ ہیری اور اسکی فیملی کی تقریبات سے غیر حاضری تھی جسے سبھی نے بہت محسوس کیا۔ اطلاعات کے مطابق ملکہ نے جب محل کی بالکونی پر آکر کو عوام کو اپنی جھلک دکھائی عین اسوقت شہزادہ ہیری اپنی بیوی میگھن مرکل اور بچوں کیساتھ امریکہ کیلئے اپنے ذاتی طیارے میں محو پرواز تھے۔ شہزادہ ہیری اور ان کی فیملی کو فروگمور کاٹیج سے ہوائی اڈے تک لے جایا گیا اور وہ دوپہر کو وہاں سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes