بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالتؐ کیخلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ – Kashmir Link London

بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالتؐ کیخلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

لندن (عدیل خان) برطانوی دارالحکومت لندن میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔ جس میں ہزاروں افرادکی جانب سے شرکت کی گئی اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔ بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔

بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے اور متعدد مسلم ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔ لندن میں ہونے والے مظاہرے میں شرکا نے دنیا پر واضع کیا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں، شرکا لبیک لبیک یا رسول اللہ لبیک کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes