لندن (کشمیر لنک نیوز) تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور تنظیمات نے حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیڈی آف دی ہیون‘ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی نبی اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا۔
فیضان اسلام انٹرنیشنل میں منعقدہ اجلاس میں اہل سنت کے اسکالرز علامہ غلام ربانی (بانی فیضان اسلام انٹرنیشنل اورترجمان جماعت اہل سنت)، علامہ رسول بخش سعیدی، علامہ مفتی یار محمد قادری، علامہ مفتی فضل احمد قادری، علامہ محمد سعید مکی، علامہ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، علامہ جمشید احمد سعیدی، پیر سیداشتیاق حسین شاہ، علامہ ثناء اللہ سیٹھی، علامہ پروفیسر ریاض الحسنین، علامہ محمد مستفین، علامہ محمد اعجاز، قاری محمد اسامہ، آیت اللہ سیستانی کے برطانیہ و یورپ کے نمائندےاور امام علی فائونڈیشن کے ڈائریکٹر سید آغا مرتضیٰ، آیت اللہ خامنہ ای کے برطانیہ و یورپ میں نمائندے اور ڈائریکٹر اسلامک فائونڈیشن انگلینڈ آغا سیدہاشم موسوی، الخوئی فائونڈیشن کے سید فاضل میلانی، مجلس علماء شیعہ برطانیہ کے نائب صدر سیدعلی رضا، سید عباس عابدی، سید وسیم عباس جعفری، علامہ مصطفی نجم جعفری کے علاوہ غوثیہ مسجد لی برج روڈ کے جنرل سیکرٹری راجہ الیاس اور مختلف مساجد اور تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔