پاکستان پروفیشنل فورم ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، ڈاکٹر شکیل احمد قریشی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ – Kashmir Link London

پاکستان پروفیشنل فورم ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس، ڈاکٹر شکیل احمد قریشی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاکستان پروفیشنل فورم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک اجلاس لندن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت فورم کے چیئرمین ڈاکٹر میاں فرخ حسین نے کی۔ اجلاس کی میزبانی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عتیق احمد نے کی جبکہ کہ نقابت کے فرائض تنظیم کے سیکرٹری شاہد ندیم نے ادا کئے۔ یہ ایک ہائی بریڈ میٹنگ تھی تھی جس میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے آن لائن بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں میں عبداللطیف، محمد شعیب شیخ، ملک تنویر، شاہد ندیم، عتیق احمد، ڈاکٹر جاوید شیخ، ڈاکٹر صائمہ نیاز، شبانہ بہار آغا، نجیب لطیف اور ڈاکٹر فرخ حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ہونے والی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے غوروغوض کیا گیا۔ اس سلسلے میں آئندہ ہونے والی تقریبات میں معروف ماہرِ طب سر ڈاکٹر شکیل احمد قریشی اور محمد شعیب شیخ کو ان کی خدمات کے حوالے سے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ سر ڈاکٹر شکیل احمد قریشی پاکستان میں پیدا ہوئے، اور اپنے والد کے ساتھ برطانیہ آ گئے تھے۔ طب کے میدان میں ان کی خدمات اور ان کے تحقیقی مقالات نے گرانقدر کردار ادا کیا ہے۔ سالِ رواں کے آغاز میں ملکہ برطانیہ نے انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازتے ہوئے سر کاخطاب دیا۔ سنہ 2004 میں حکومت پاکستان نے ان کی پاکستان میں پیڈیاٹرک کارڈیالوجی میں کی جانے کوششوں کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ اجلاس کے اختتام پر تقریب کے میزبان عتیق احمد کی طرف سے پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور حاضرین کی تواضع مزیدار کھانوں سے کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes