مُسکراتے اور بچوں کو پیار کرتے ہوئے مریم نواز نے لندن سے نواز شریف کی نئی تصویر شیئر کردی – Kashmir Link London

مُسکراتے اور بچوں کو پیار کرتے ہوئے مریم نواز نے لندن سے نواز شریف کی نئی تصویر شیئر کردی

لندن(کشمیر لنک نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے والد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

مریم نواز شریف آج کل ٹوئٹر کے ساتھ انسٹاگرام پر بھی متحرک نظر آ رہی ہیں۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں محمد نواز شریف کو مُسکراتے اور بچوں کو پیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نواز اپنے والد کے لیے دعا گو ہیں، انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتے رہیں، کیونکہ آپ کی مسکراہٹ لاکھوں دلوں کو روشنی بخشتی ہے۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes