یاسین ملک کی رہائی کے سلسلے میں عالمی برادری کی حمایت مل رہی ہے؛ صدر آزاد کشمیر

لندن(عمران راجہ) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے لندن میں برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ و برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر جیرمی کاربن کی تفصیلی ملاقات ہوئی، اس موقع پر برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنماء و برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر جیرمی کاربن نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بہت عرصہ سے بربریت ہو رہی ہے کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا یہ بھارت کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس لیے اب ہم یہ مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے۔

اس موقع پر ملاقات میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود، برطانوی ممبر پارلیمنٹ عمران حسین، برطانوی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا۔اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

دریں اثنا لیبر میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی کورٹ نے عدل و انصاف کے برعکس یاسین ملک کو کشیمری لیڈر ہونے کی سزا دی ہے دنیا بھر کے کشمیری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ان کا دورہ برطانیہ یورپ و آئرلینڈ کامیاب رہا یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی برادری کی حمایت مل رہی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم برطانیہ سے ارجنٹ سوال کے ذریعے یاسین ملک کی رہائی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی بہت بڑی تعداد یاسین ملک کی سزا کو غلط اور غیر قانونی سمجھتی ہے عالم برداری کو بھارتی ظلم و جبر کے خلاف کردار ادا کرنا ہو گا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا آئرش پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر پارلیمانی گروپ بنانے کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہوں گا برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اپنی سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلۂ کشمیر پر متفقہ اور مشترکہ کوششوں کو یقینی بنائیں۔ مسلۂ کشمیرہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا۔

صدارتی مشیران چوہدری شعبان، چوہدری حکم داد، چوہدری دلپزیر،بیرسٹر چوہدری کرامت، چوہدری خادم نے اپنے خطاب میں کہا اوورسیز کشیمری مسلۂ کشیمر کے حوالے سے صدر آزاد کشیمر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مثبت کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم کشیمری صدر ریاست کی راہنمائی میں مسئلہ کشمیر پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔ دونوں اطراف کے کشمیری صدر ریاست کے مثبت سیاسی کردار کو قدر کی نگاہ سے د یکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں