پاکستانی طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں – Kashmir Link London

پاکستانی طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاکستانی طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ عہدہ سنبھالنے والے بینظیر بھٹو کے بعد دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

ذمہ داری سنبھالنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد نواز کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے دبے ہوئے طبقات کی آواز بنوں گا، انکا مزید کہنا تھا کہ صدر کے طور پر اپنے دور میں، میں اس بات کا منتظر ہوں کہ عالمی رہنما سب سے اہم مسائل پر بات کریں، اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنائیں اور آزادی اظہار کو برقرار رکھیں اور اسکے لئے طویل سفر طے کرنا ہے۔ واضع رہے احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں سیاسیات کے طالبعلم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes