جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورتحال،انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ میں سیمینار – Kashmir Link London

جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورتحال،انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ میں سیمینار

لندن(کشمیر لنک نیوز)انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نے جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی برطانوی رکنِ پارلیمنٹ خالد محمود تھے۔

تقریب سے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے صدر راشد اسلم، شاہد ندیم سندھو جنرل سیکرٹری ILA ، رانا ضیا اسلم خان نائب صدر ILA North West ، بلال بابر نائب صدر ILA North West، سعید احمد انفارمیشن سیکرٹری ILA North West، اورسیرت علی نے خطاب کرتے ہوئے انڈیا،پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی اور وہاں قانون کی بالادستی، شفافیت، احتسابی عمل، جمہوری اور اقتصادی نظام کی مضبوطی کو ضروری قرار دیتے ہوئے وکلاء کے کردار کی اہمیت کو مزید اجاگر کرنے پر زور دیا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نے اپنے بھر پور کردار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سدِباب میں ہونے والے اقدامات میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں سابقہ ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان راجہ خالد محمود سمیت ندیم طاس انفارمیشن سیکرٹری ILA، کونسلر ڈینا حسین، عائشہ تنویر ملک، ایلام تنویر ملک، عمائمہ آصف، نایاب آصف، علیشاہ، حارث علی،، محمد شعیب، محمد اقبال اور محمد آصف مان نے تقریب میں شرکت کی۔ مزید برآں سابقہ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے بھی شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes