مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کا اجلاس، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کارکردگی پر خراج تحسین – Kashmir Link London

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کا اجلاس، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کارکردگی پر خراج تحسین

لندن (عدیل خان) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ برطانیہ کے صدر انجم چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آنے پر ناصرف پاکستانی عوام بلکہ اوورسیز میں مقیم اکثریت نے سکھ کا سانس لیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے جاچکی تھی جسے اب وزیر اعظم شہباز شریف اپنی محنت اور سابقہ تجربے کی بدولت بحال کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں یوتھ ونگ کے عہدیداران کے ایک اجلاس میں کیا۔

اس موقع پر کچھ نئے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا اور یارکشائیر برطانیہ کے انتہائی متحرک کارکن ملک نعمان شہزاد کو پی ایم ایل یوکے کا نائب صدر تعینات کیا گیا۔ صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوکے انجم چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے بئی حکومت کے آنے کی خوشی میں زرمبادلہ بھیجنے میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ روشن پاکستان ڈیجیٹل اکائونٹس میں سمندر پار پاکستانیوں نے ایک دن میں 57 ملین ڈالر جمع کراکے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ جسکی بدولت اب روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جمع شدہ رقم کا حجم 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس محبت پر اوورسیز پاکستانیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوکے کے تمام عہدیداران نے اس موقع پر عہد کیا کہ اگر ملک کو ایک سو ملین ڈالر کی بھی ضرورت ہوئی تو سب اوورسیز پاکستانی اسے اپنے فریضہ سمجھ کر ادا کریں گے کیونکہ انہیں میاں شہباز شریف کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت جلد ہی پاکستان کو دیوالیہ کردینے والی سرخ لکیر سے دور لے جائے گی۔


انجم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جسطرح میاں شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ بے پناہ ترقیاتی کام کئے انکا بیٹا حمزہ شہباز بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر دوبارہ ڈالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انکا کہا تھا کہ مشکلات کے باوجود حمزہ شہباز کی محنت رنگ لا رہی ہے اور انکے اقدامات سے صوبے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ انکا حالیہ اقدام کے طور پر بارہ چونگیوں کا ٹھیکہ ختم کرکے شفاف طریقے سے انتظامیہ کو چلانا خوش آئیند ہے۔

اجلاس میں صدر انجم چوہدری کے علاوہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فاروق بٹ، انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر جہانگیر، سینیئر وائس پریڈیڈنٹ ثاقب الخیری، صدر لندن وارث خان، صدر مانچسٹر چوہدری فیصل اسحاق، مرکزی نائب صدر چوہدری علی زیب، کوآرڈینیٹر یوتھ ونگ آزاد کشمیر راجہ امجد اور دیگر نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes