تعلیمی اور سماجی خدمات میں اعلیٰ کارکردگی پر دس پاکستانی نوجوان لیڈی ڈیانا ایوارڈ کے مستحق – Kashmir Link London

تعلیمی اور سماجی خدمات میں اعلیٰ کارکردگی پر دس پاکستانی نوجوان لیڈی ڈیانا ایوارڈ کے مستحق

لندن (عمران راجہ) تعلیم، صحت، آگاہی اور سماجی خدمات کے شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر اس سال دس پاکستانی نوجوانوں کو لیڈی ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ نوجوانوں کی عمر 25 برس سے کم جبکہ ایوارڈ ہولڈر ایک لڑکی کی عمر 18 برس ہے جو ان سب میں کم عمر ہے۔ ان نوجوانوں نے یہ اعزا حاصل کرکے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پانچ پاکستانی، ایک کا تعلق آزاد و جموں کشمیر جبکہ 4 اوورسیز پاکستانیز ہیں،شہزادی آف ویلزڈیانا کی یاد میں قائم کیا گیا یہ ایوارڈ اسی نام کی خیراتی ادارہ کے ذریعہ دیا گیا ہے اور اسے ان کے دونوں بیٹوں ، ڈیوک آف کیمبرج اور ڈیوک آف سسیکس کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آبادکی 18 سالہ اقراء بسمہ کو دماغی صحت کیلیے کام کرنے اور نفسیاتی دبائو کا شکار افراد کی گفتگو سننے کیلئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقراء اب تک 15 سے زائد قومی و عالمی اداروں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر چکی ہیں۔
گوجرانوالہ کی 20 سالہ رمنا سعید کو جنسی ہراسانی کے تدارک کے لیے کام کرنے اور خواتین کو اس کے خلاف کھڑا ہونے کیلئے گرانقدر کام کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا، رمنا کا کہنا تھا کہ 2016 میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اس حوالے سے کام کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes