مسلم لیگ ن برطانیہ کا عمران خان کے سابقہ سسرالی گھر کے باہر تیسرا مظاہرہ، جمائمہ جھنجھلاہٹ کا شکار – Kashmir Link London

مسلم لیگ ن برطانیہ کا عمران خان کے سابقہ سسرالی گھر کے باہر تیسرا مظاہرہ، جمائمہ جھنجھلاہٹ کا شکار

لندن (عدیل خان) پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے کارکنان نے مسلسل تیسرے ماہ جمائمہ کے گھر کے باہر مظاہرہ کرکے گولڈ سمتھ فیملی کیلئے خطرے وہ گھنٹی بجادی ہے جسکا انتظار ن لیگ کو تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے تیسرا احتجاج کیا ہے۔

لندن میں ہونے والے احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو رد کر دیا ہے، عمران خان جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔ ن لیگی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے قائد کے گھر کے سامنے احتجاج ہوگا، ہم بھی یہاں احتجاج کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن کے لیے انتظار کرنا ہوگا، حکومت ختم ہونا خود ان کی نالائقی ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے خوب نعرے بازی بھی جسکا ردعمل جمائیمہ خان کی ٹویٹ میں ملتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کو مسئلہ کیا ہے کہ میری 88 بوڑھی والدہ کے گھر کے باہر پھر ہجوم اکٹھا ہوکر سیاسی نعرے بازی کررہا ہے اور ایسا تیسری بار ہورہا ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ؟ یہ لوگ صرف انتشار پیدا کررہے ہیں اور پولیس کا وقت ضائع کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes