پاکستان سمیت دنیا بھر کے ذہین طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ برطانوی شیوننگ اسکالرشپس کا اعلان – Kashmir Link London

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ذہین طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ برطانوی شیوننگ اسکالرشپس کا اعلان

لندن (عمران راجہ) برطانیہ کی بہترین جامعات سے دنیا بھر کے ذہین طلبہ کیلئے مفت تعلیم کیلئے سکالر شپ سکیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شیوننگ اسکالرشپس پاکستان سمیت دنیا بھر کے زہین طلبہ کو ماسٹرز ڈگری کے حصول کیلیئے دیئے جاتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت دو اگست 2022 سے یکم نومبر 2022تک پاکستانی طلبا و طالبات برطانیہ کی بہترین جامعات میں ایک یا دو سال کی ماسٹرز ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ مقبول ترین برطانوی اسکالرشپ مکمل مالی معاونت (فلی فنڈڈ) کے ساتھ دی جارہی ہے۔ اس میں یونیورسٹی کی فیس، رہائش اور ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے تاکہ طلبا و طالبات یکسو ہوکراپنی تدریس جاری رکھ سکیں۔ برطانوی ہائی کمیشن، پاکستان کے مطابق 1983سے اب تک دوہزار سے زائد پاکستانی یہ اسکالرشپ حاصل کرچکے ہیں اور پوری دنیا سے 50ہزار افراد مستفید ہو چکے ہیں اب عالمی سطح پر 1500سے زائد اسکالرشپس پیش کی جارہی ہیں۔

گزشتہ برس 56پاکستانی طلبہ وطالبات کو یہ اسکالرشپ دی گئی تھی۔پاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنی ذہانت اور صلاحیت سے متاثر کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تو یہ بہترین موقع آپ کیلئے ہی ہے۔شیوننگ اسکالرشپ کی ویب سائٹ سے تمام معلومات حاصل کرکے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کیمبرج، آکسفورڈ، امپیریل کالج، ویسٹ منسٹر کالج، لنکن یونیورسٹی اور دیگر ادارے شامل ہیں جہاں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جاسکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes