ایمز رائیٹرز فورم کی افتتاحی ادبی نشست، سہیل وڑائچ سمیت معروف شاعروں اور ادیبوں کی شرکت – Kashmir Link London

ایمز رائیٹرز فورم کی افتتاحی ادبی نشست، سہیل وڑائچ سمیت معروف شاعروں اور ادیبوں کی شرکت

لندن (عدیل خان) چیئرمین المصطفے عبدالرزاق ساجد کی زیر صدارت اینز رائیٹر فورم کی افتتاحی نشست ہوئی جس میں پاکستان سے معروف اینکر ، کالم نگار سہیل وڑائچ کی بطور چیف گیسٹ خصوصی شرکت ، وطن عزیز پاکستان سے سینئر شاعرہ ، افسانہ نگار ، سفرنامہ نگار ، 18 کتب کی مصنفہ نیلما ناہید درانی ، پنجابی کی مقبول ترین شاعرہ محترمہ طاہرا سرا ، پنجابی کے معروف شاعر اور کہانی کار صابر علی صابر جبکہ انڈیا سے محترمہ سمرن عکس اور سنیل سجل مہمانان اعزاز کی حیثیت سے تقریب کا حصہ بنے اور اپنا مہکتا کلام سنا کر والہانہ داد و پذیرائی حاصل کی ۔

لندن سے سینئر شاعر ، کالم نگار ، ” حیات دانش ” اور ” اردو کے سو اسباق ” جیسی خوبصورت کتب کے مصنف عقیل دانش ، ” نیرنگ نظر ” جیسی شاندار کتاب کے مصنف ، معتبر ادبی شخصیت اور قادر الکلام شاعر ایوب اولیاء ، 5 شعری کتب کی خالق محترمہ نجمہ عثمان ، اردو ، پنجابی اور سرائیکی کے ممتاز سخن ور ، میرے پیارے ، سجیلے اور البیلے دوست منان قدیر منان ، 7 وقیع کتب کی باکمال مصنفہ ، شاعرہ ، کالم نگار ، مبصر اور مزاح نگار محترمہ فرخندہ رضوی خندہ ، معروف اینکر سہیل ضرار خلش ، عظیم ادبی شخصیت سلیم گمی لودھی کی قابل فخر بیٹی ، جامعات میں اردو تحقیق جیسی ضخیم تحقیقی کتاب کی مصنفہ شگفتہ گمی لودھی ، ندا اور بحرخیال جیسی خوبصورت کتب کی خالق محترمہ سیمیں برلاس ، دبئی سے تشریف لائی ہوئی معروف شاعرہ محترمہ نوشی ملک، پنجابی کے معروف شاعر صفدر سعید اور سید شان کانپوری نے دلوں کو چھو لینے والی پرتاثیر شاعری سنا کر سامعین کی سماعتوں کو معطر کر دیا ۔

اس لٹریری ایونٹ کے دوسرے اہم شرکاء میں المصطفے ویلفیئر ٹرسٹ کی ٹرسٹی رضوانہ لطیف ، تھرڈ ورلڈ سالڈیریٹی کے سربراہ ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت مشتاق لاشاری ، پی آئی اے انگلینڈ کے ہیڈ تیمور ملک ، اردو ٹائمز کے ایڈیٹر طاہر چوہدری ، معروف افسانہ نگار اور کالم نگار ، تین کتب کے مصنف حسنین جمیل ، کالم نگار طاہر جمیل نورانی ، ممتاز سماجی شخصیت افضال کیانی ، ہنسلو جامع مسجد کے ٹرسٹی راجہ جاوید اختر ، سابق ڈپلومیٹ شہزاد لودھی ، مقامی یونیورسٹی سے وابستہ معروف جرنلسٹ گونیلا حسنین ، معروف صحافی ودود قریشی ،شوکت ڈار ،وسیم کاظمی ، معروف بزنس مین منور حیات قریشی ، علی احمد سید ، رائے شاہد اقبال کھرل ، نسیم قریشی ، تنویر ملک ، کونسلر شہباز احمد اور عمران شاکر شامل تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes