لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ اور یورپ کی دیگر شہروں کی طرح وٹفورڈ میں بھی پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ برطانوی چیریٹی پینی اپیل کے تعوان سے ہونے والی اس ےتقریب کے مہمان خصوصی میئر پیٹر ٹیلر تھے۔ اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے ناک کہنا تھا کہ مصیبت اور آفت میں گھر انسانیت کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسلیئے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنا انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔
کونسلر نائیجل نے کہا کہ برطانوی عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے ہماری خدمات آج بھی حاضر ہیں ۔موجودہ سیلاب پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب ہے ۔عوام متاثرین کی امداد کیلئے کھلے دل سے تعاون کریں ۔ بدترین سیلاب کے باعث نظر اس وقت لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ سڑکوں سمیت مواصلات کا نظام بری طرح تباہ ہوچکا ہے ۔ عوام کی نظریں اس نازک وقت میں بیرون ملک اپنے پاکستانی بہن بھائیوں پر لگی ہوئی ہیں ۔ آپ کا دیا ہوا پیسہ صحیح معنوں میں متاثرین سیلاب تک پہنچایا جائے گا۔
کونسلر سردار آصف خان نے کہا کہ پاکستان میں زلزلہ ہو یا متاثرین سیلاب کا مسئلہ، برطانیہ میں آباد لاکھوں افراد نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور آپ کی بروقت مالی مدد نے لاکھوں قیمتی جانوں کو بچایا ہے ۔ کونسلر اینی برویسٹر نے اپنی تقریر میں عوام کے جذبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، متاثرین سیلاب کے ساتھ ہم بھرپور تعاون کریں گے، یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ۔ رضوان ملک ممبر فرام پینی اپیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے مختصر نوٹس پر کمیونٹی معززین متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔
تقریب میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بیس ہزار پائونڈز کی رقم اکٹھی ہوئی۔ تقریب میں بیرسٹر عابد حسین ، کبیر صابر و دیگر رہنماؤں سمیت کمیونٹی شریک ہوئی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض کونسلر سردار محمد آصف خان نے ادا کیے جبکہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے فنڈز ریلیف آرگنائزر امجد امین بوبی، حاجی محمد منیر، حاجی اظہر شاہ تھے۔
Load/Hide Comments