لندن (مونا خان) پارک ویو سٹی کے یوکے اور یورپ میں سیلز پارٹنر کمپینئن پراپرٹیز کے زیراہتمام ایک میٹ اینڈ گریٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر سیلز پارک ویو سٹی نعیم عباس وڑائچ تھے۔ تقریب میں لندن کی مقامی شخصیات نے شرکت کی اور پارک ویو سٹی کے منصوبوں سے آگاہی کیساتھ ساتھ اب تک ہونے والی اپ ڈیٹس کے بارے میں جانا۔
پاکستان سے خصوصی طور پر برطانیہ کے دورے پر آئے ڈائیریکٹر سیلز پارک ویو سٹی نعیم عباس وڑائچ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں ایک اچھا سا گھر ہر اوورسیز پاکستانی کا خواب ہوتا ہے اس خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے پارک ویو سٹی نے خصوصی اقدامات کئے ہیں جنکے تحت انہیں یورپ میں رہتے ہوئے ہی تمام خدمات دی جارہی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی تعمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر حیرت انگیز طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم پارک ویو کے پلیٹ فارم سے اس ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بھی جیتنا ہے اور پاکستان کی ترقی میں کردار بھی ادا کرنا ہے اسلیئے ہم نفع نقصان کا سوچے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں اور اوورسیز میں اپنے ہم وطنوں کے قابل اعتماد خدمات مہیا کررہے ہیں۔
اس سے قبل کمپینئن پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹیو اکرم عابد نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں بتایا کہ اللہ کے فضل سے اب اوورسیز سرمایہ کار ناصرف اپنے گھر کی خواہش کی تکمیل کیلئے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں بلکہ انہیں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بے پناہ اعتماد نظر آرہا ہے اور وہ محفوظ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائیر میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
آخر میں شرکا کے سوالوں کے جواب دیئے گئے اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پاکستان میں انکی سرمایہ کاری سو فیصد محفوظ ہے۔