فرانس سے نئے معاہدے کی گونج؛ بھارتی جنگی جنون صرف چین کیلئے یا ۔۔۔۔۔۔ ؟ – Kashmir Link London

فرانس سے نئے معاہدے کی گونج؛ بھارتی جنگی جنون صرف چین کیلئے یا ۔۔۔۔۔۔ ؟

لندن (کشمیر لنک نیوز) بھارتی جنگی جنون عروج پر، رافیل طیاروں کی کارکردگی مزید بڑھانے کیلئے فرانس سے جدید ہیمرز میزائل خریدنے کا معاہدہ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیمر میزائلوں کی خریداری میں پیش رفت بھی ہوئی ہے اور فرانس محدود وقت کے باوجود بھارت کو ہیمر میزائل سپلائی کرنے کے لیے تیار بھی ہوگیا ہے۔


رانس کے رافیل جنگجو طیاروں کے لیے 60 سے 70 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہیمر میزائل کا معاہدہ ایسے وقت کیا جار ہا ہے جب بھارت کی چین کے ساتھ لداخ کے معاملے پر سخت کشیدگی ہے اور اس معاہدے کو اسی کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
حکام کا دعویٰ ہے کہ فرانس کی جانب سے یہ میزائل جلد ہی بھارت کے حوالے کردیے جائیں گے اور محدود وقت کے باعث کسی دوسرے ملک کے لیے تیار کردہ میزائل بھارت کو دیے جائیں گے۔
یادرہے فرانس سے 5 رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ29جولائی کوبھارت پہنچ رہی ہے جب کہ اس سے قبل ایک رافیل طیارہ بھارت کو دیا جاچکا ہے۔
بھارت نے2016ء میں فرانس کے ساتھ60 ہزارکروڑ روپے مالیت کے36رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جب کہ اس معاہدے میں مبینہ بدعنوانی پر مودی حکومت کو سخت خفت اور تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
جبکہ ہیمرز میزائل کی خرید کا معاہدہ مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کو دی گئی ایمرجنسی پاورز کے تحت کیا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes