انگلینڈ نے بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا – Kashmir Link London

انگلینڈ نے بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

لندن (مسرت اقبال) پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز پانچ اگست سے ہوگا جسکے لیئے انگلینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کے خلاف وہی ٹیم ٹیسٹ کھیلے گی جس ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلی تھی۔
پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے انگلینڈ نے اپنی اس ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی سمیٹی ہے۔ انگلش ٹیم نے میزبان سائیڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد تین میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو دو، ایک سے شکست دی، یوں انگلینڈ ٹیم ہائی مورال کیساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اولڈ ٹریفرڈ کے گراؤنڈ میں پانچ اگست کو تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے قومی سیلیکٹر ایڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یکے بعد دیگرے تین میچوں کے بعد ہم پاکستان کے خلاف اتنی ہی مصروف کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں جس میں تین ہفتے کے دوران پندرہ دن ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جائے گی۔ ہماری 14 رکنی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔
سیلیکٹر کے مطابق ٹیم اور ریزرو کھلاڑی دو اگست کو اولڈ ٹریفرڈ میں رپورٹ کریں گے۔
ایڈ سمتھ کے مطابق یکم اگست سے کاؤنٹی کرکٹ بھی شروع ہو رہی ہے۔ ہم بائیوسیکیور ٹیسٹ میچ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں کی مناسب تعداد یقینی بنانے کے ساتھ چاہتے ہیں کہ جہاں ممکن ہو سکے ریزروز کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کھیلنے کا موقع بھی دیا جائے۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش سکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
جوروٹ (کپتان)، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچ، ڈومینک بیس، سٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کرالر، سیم کرن، اولی پوپ، ڈوم سبلے، بین سٹوکس، کرس ووکس، مارک وڈ جبکہ جیمز بریسے، بین فوکس، جیک لیچ، ڈین لارنس کو ریزر کھلاڑیوں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes