کووڈ19؛ جان کی پرواہ کیئے بغیر متاثرین کی مدد پر او پی ڈبلیو سی کے عہدیداران کو خراج تحسین – Kashmir Link London

کووڈ19؛ جان کی پرواہ کیئے بغیر متاثرین کی مدد پر او پی ڈبلیو سی کے عہدیداران کو خراج تحسین

لندن (کشمیر لنک نیوز) دنیا بھر میں جاری کرونا کی وبا کے دوران پاکستانیوں نے انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی این ایچ ایس کا طبی عملہ ہو یا غریب مسکین لوگ ان سب کو بروقت گرم کھانا اور دیگر لوازمات پہنچانے پر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل (او پی ڈبلیو سی) کے عہدیداران چیئرمین نعیم نقشبندی اور مرکزی صدر حاجی عابد حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔
او پی ڈبلیو سی کی شاندار خدمات میں قابل قدر بات کورونا وبا میں پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد بھی شامل تھی۔ علاوہ ازین انہوں نے میتوں کی بروقت پاکستان روانگی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ او پی ڈبلیو سی نے پاکستان ہائی کمیشن لندن اور دیگر شہروں میں موجود قونصلیٹس کی مدد سے اوورسیز کمیونٹی کو دن رات امداد فراہم کی جس پر پاکستان ہائی کمشنر نے تنظیم کے دونوں عہدیداروں کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔

نفیس ذکریا نے اپنے خط میں پاکستانی نژاد بزنس مین اور اوورسیز پاکستانیز ویلفئیر کونسل کے مرکزی صدر حاجی عابد حسین اور تنظیم کے چیئرمین نعیم نقشبندی کی انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق سے بالا تر ہو کر برطانیہ کے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انھوں نے نہ صرف پاکستانی سفارت خانہ بلکہ برطانوی ایمبولینس، پیرا میڈیکل سٹاف رائل میل۔ پولیس اور ہسپتالوں کے عملے کی بھی مدد کی اور مشکل وقتوں میں جان کی پرواہ کیئے بغیر کورونا متاثرین کی مدد کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes