پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ سے نواز شریف کے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی کا حسین نواز کے دفتر کر باہر پھر مظاہرہ – Kashmir Link London

پی ڈی ایم کوئٹہ جلسہ سے نواز شریف کے خطاب کے موقع پر پی ٹی آئی کا حسین نواز کے دفتر کر باہر پھر مظاہرہ

لندن (اکرم عابد) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے اتوار کے روز عین اس وقت جب سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوئیٹہ جلسہ سے خطاب کررہے تھے حسین نواز کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ درجن بھر پی ٹی آئی کارکنان کے مظاہرے کیا قیادت پشتون پی ٹی آئی کے رہنما کررہے تھے۔


اس موقع پر میڈیا نمائیندگان سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ حکومت کے فوکل پرسن ذاکر سید ساحل، جو پی ٹی آئی یوکے کے ایڈیشنل سیکریٹری بھی ہیں، نے بتایا کہ انھوں نے سابق وزیراعظم کی برطانیہ میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ کہ پی ٹی آئی نواز شریف کی پاکستان واپسی تک ان کے خلاف مظاہرے کرتی رہے گی۔


وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی لیکن اب وہ پاکستان واپس جانے کے بجائے لندن سے سیاست کررہے ہیں اور پاکستانی اداروں کے خلاف تقریریں کررہے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ پاکستان کو FATF کی بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جمع ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے بھی کم وبیش 15 کارکن وہاں جمع ہوگئے اور عمران خان کے خلاف جوابی نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پر انکا موقف تھا کہ پی ٹی آئی نے خفیہ طور پر فون اور واٹس اپ کے ذریعے مظاہرے کا اہتمام کیا تھا تاکہ پی ایم ایل این کے کارکنوں کو اس کا پتہ نہ چل سکے، ہم یہاں صرف نواز شریف کی حمایت کا اظہار کرنے کیلئے آئے تھے، یہاں آکر ہم نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو باہر جمع ہوتے دیکھا تو اپنے قائد کیلئے ہم نے بھی فوری پیش بندی کی۔
پولیس کی موجودگی میں دونوں اطراف سے کوئی گھنٹہ بھر نعرے بازی ہوتی رہی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes