بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے 73 سال مکمل ہونے پر کشمیریوں کا مظاہرہ – Kashmir Link London

بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے 73 سال مکمل ہونے پر کشمیریوں کا مظاہرہ

لندن (عمران راجہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ قبضہ کے 73 سال مکمل ہونے پر لندن میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
سخت سردی اور بارش کے باوجود کشمیریوں کی ایک کثیر تعداد نے اس مظاہرے میں شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔


مظاہرین نے ہاتھوں میں بھارتی افواج کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ با آواز بلند مودی مردہ آباد بھارتی افواج مردہ آباد کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے باوجود بھارتی کرفیو سے کشمیریوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات اور وہاں کی میڈیا پر پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کرکے اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک دنیا میں ایک بھی کشمیری زندہ ہے ہم اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے سراپا احتجاج رہینگے۔
اس موقع لندن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل نعروں پر مبنی وین بھی چلائی گئی جس پر کسمیر کے حوالے سے سلوگن درج تھے۔


یہ وین سارا دن لندن کے مختلف علاقوں میں گھوم کر عوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کیطرف دلاتی رہی۔
مظاہرے کے اختتام پر انڈین ہائی کمیشن کو ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جس میں بھارتی حکومت کو یاددہانی کرائی گئی کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں میں زندہ ہے اسلیئے اقوام عالم کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دلانا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes