برطانیہ سے پاکستان نئی سروس؛ پی آئی اے کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا، برٹش ایئرویز سے مدد مانگ لی – Kashmir Link London

برطانیہ سے پاکستان نئی سروس؛ پی آئی اے کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا، برٹش ایئرویز سے مدد مانگ لی

لندن (عمران راجہ) پاکستان کی قومی ایئرلائین کو برطانیہ سے پاکستان کیلئے پروازوں کے سلسلے میں ابتدا میں ہی پریشانی کا سامنا، برٹش ایئرویز سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے پاس 30 اکتوبر کو اسلام آباد کی پرواز کے لئے 91 سے زیادہ مسافروں کی بکنگ ہی نہیں ہوسکی تھی جس کی وجہ سے ٹکٹ لینے والے مسافروں کو بتایا گیا کہ وہ یا تو مانچسٹر سے سفر کریں یا پھر اپنے پیسے واپس لے لیں۔
پی آئی اے کے برطانیہ میں موجود ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ لندن سے برٹش ایئرویز پاکستان کے لئے 11 پروازیں چلا رہی ہے جن میں سات پروازیں اسلام آباد اور چار لاہور کے لئے شامل ہیں۔ اس لئے پی آئی اے کے لئے لندن سے پروازیں چلانا مشکل ہوگیا ہے۔


اس صورتحال کے تحت جن مسافروں نے پی آئی اے کے ساتھ لندن سے اسلام آباد کی بکنگ کرائی تھی وہ اب شدید تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں دوسری ائیرلائنز سے رجوع کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر دسمبر کے آخر میں پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندیاں اٹھ گئیں تو پھر لندن سے پی آئی اے کے اپنے جہاز پاکستان کے لئے جایا کریں گے۔


برطانیہ میں پی آےئی اے کیلئے کام کرنے والے ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ جب برٹش ایئرویز روزانہ اسلام آباد کے لئے پروازیں چلائے گی اور اس کا کرایہ بھی پی آئی اے سے کم ہوگا تو مسافر لامحالہ برٹش ائیرویز کا ہی استعمال کریں گے جو دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
ان ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ابھی تو پی آئی اے کی لندن سےپرواز بند ہوئی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو مانچسٹر میں بھی یہی صورتحال ہوجائے گی ،کیو نکہ دسمبر میں دو دن اٹلانٹک بھی اسلام آباد اور لاہور کے لئے اپنی پروازیں شروع کررہی ہے یہ پروازیں مانچسٹر سے بھی پاکستان جائیں گی۔ ان کا کرایہ بھی نسبتاً کم ہوگا۔

ٹریول انڈستری سے منسلک ذرائع کا ماننا ہے کہ پی آئی اے نے برطانوی ایئرلائنز کے لئے راستہ خود صاف کیا ہے۔ اگر کمپنی کرائے کے جہازوں پر ہی مسلسل پروازیں چلاتی رہتی تو دوسری ائیرلائنز کو پائوں جمانے کا زیادہ موقع نہ ملتا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر برطانوی ایئرلائنز نے کراچی کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں تو مستقبل میں پی آئی اے کے لئے مزید مشکلات بڑھ جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes