شہزادہ ولیم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف – Kashmir Link London

شہزادہ ولیم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لندن (اکرم عابد) برطانوی شاہی خاندان کے اہم رکن اور ولی عہد شہزادہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم، ڈیوک آف کیمبرج اپریل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کے باعث اس بات کو عوام سے خفیہ رکھا گیا۔

برطانوی میڈیا میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم میں رواں ماہ اپریل میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اپریل میں شاہی خاندان نے ان کا علاج خفیہ رکھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے 9 سے 16 اپریل کے دوران شاہی امور سے 7 دن کا وقفہ لیا تھا۔

شہزادہ ولیم کے کورونا میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے سےمتعلق شاہی محل یا شہزادہ ولیم کے ذاتی دفتر نے بات کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شہزادہ ولیم نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ اس دوران انہوں نے گھر سے بیٹھ کر آن لائن کچھ اہم معاملات بھی نمٹائے اور کانفرنسز میں بھی ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes