اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل کا اضافی عوامی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان ہائی کمیشن سے اظہار تشکر – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل کا اضافی عوامی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان ہائی کمیشن سے اظہار تشکر

لندن (عدیل خان) اوورسیز پاکستانیز ویلفئیر کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر گریٹر لندن فدا حسین چوہدری منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی ترجمان اوورسیز کمیشن پنجاب و چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی تھے۔ اجلاس میں صدر ساؤتھ انگلینڈ اسلم ڈوگر، کوآرڈینیٹر لندن امجد امین بوبی ، صدر پروفیشنل فورم انجنئیر فرخ جمیل ، صدر ہیومن رائٹس فورم ساؤتھ عمر شیخ و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔


چئیرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی اور دیگر عہدیداران نے نئے تعینات ہونیوالے ہائی کمشنر معظم احمد خان سے او پی ڈبلیو سی وفد نے کمیونٹی مسائل کے حوالے سے ملاقات میں کیں گئیں گزارشات جن میں کہا گیا تھا کہ ور کنگ کلاس کمیونٹی سوموار سے جمعہ تک نادرا ، دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے ہائی کمیشن نہیں آسکتی لہذا مہینے میں کم از کم ایک یا دو ویک اینڈز پر ہائی کمیشن میں واک ان سروس کے آغاز کیا جائے بالخصوص قونصلر سروسز نادرا ، پاسپورٹ ، ویزہ ، اور دستاویزات کی تصدیق کے اپائنٹمنٹ سسٹم میں مثبت تبدیلی لا کر روزانہ کی بنیاد پر اپائنٹمنٹس کی درخواست اور کرونا وباء کے باوجود حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیونٹی کو انکی دہلیز پر ٹاؤن ٹو ٹاؤن ویک اینڈ نادرا سرجریز کا انعقاد شامل تھیں کی تکمیل پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔


صدر گریٹر لندن فدا حسین چوہدری ، اسلم ڈوگر اور امجد امین بوبی نے کرونا وباء کے دورانیہ میں نادرا ، پاسپورٹ ، ایمر جنسی ویزہ ، دستاویزات کی تصدیق اور بالخصوص برطانیہ میں تارکین وطن کی ہونیوالی اموات کے حوالے سے پاکستان ری پیٹری ایشن میں ہائی کمیشن اور قونصلیٹس کے افسران بالخصوص ڈپٹی ہائی کمشنر محمد ایوب ،انچارج کمیونٹی افئیرز ہائی کمیشن لندن دلدار علی ابڑو ، انیل ظفر ، سی جی برمنگھم احمر اسمعیٰل ، سی جی بریڈ فورڈ ابرار حسین، اور سی جی مانچسٹر طارق وزیر کی شاندار خدمات کو لائق تحسین قرار دیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں کرونا کی دوسری لہر میں بھی ہائی کمیشن اور قونصلیٹس کمیونٹی کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes