کورونا لاک ڈائون میں قونصلر سروسز جاری رہینگی، عوام آن لائین سہولت کا فائدہ اٹھائیں؛ پاکستان ہائی کمیشن – Kashmir Link London

کورونا لاک ڈائون میں قونصلر سروسز جاری رہینگی، عوام آن لائین سہولت کا فائدہ اٹھائیں؛ پاکستان ہائی کمیشن

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں کورونا لاک ڈائون کے دوران کمیونٹی کو خدمات مہیا کرنے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن نے کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن لندن اور برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور گلاسگو میں اس کے قونصلیٹ ضروری قونصلر سروسز کیلئے بدستور کھلے رہیں گے۔


شعبہ اطلاعات پاکستان ہائی کمیشن لندن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 لاک ڈائون کے حوالے سے برطانوی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے تناظر میں درخواست گزاروں کو سختی سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاسپورٹ کی تجدید ویزوں اور نادرا کارڈز کیلئے دستیاب آن لائن سروسز کو اختیار کریں۔


درخواست گزاروں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ مشن کے دورے کے دوران برطانوی حکومت کی جاری کردہ ہدایات اور گائیڈ لائنز پرعمل کریں۔ مزید برآں ان پرسن اپائنٹمنٹس کیلئے صرف درخواست گزار کو ہی قونصلر سیکشن کے اندر آنے کی اجازت ہوگی جبکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ والدین میں سے کوئی ایک اپائنمنٹ کیلئے ساتھ آ سکتا ہے۔ قونصلر امور کے بارے میں سوالات کیلئے پاکستانیوں کو گائیڈ کرنے کے سلسلے میں مشنز میں کال سینٹرز بدستور کھلے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes