چیئرمین اسلامک سنٹر برینٹ حاجی صدیق چوہدری کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات – Kashmir Link London

چیئرمین اسلامک سنٹر برینٹ حاجی صدیق چوہدری کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب سے ملاقات

لندن (عدیل خان) یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق چیئرمین حاجی چوہدری صدیق اور وٹفورڈ سے لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما حاجی منیر نے دورہ پاکستان میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ان رہنمائوں کے آبائی علاقے کی شخصیات بھی ہمراہ تھیں جن میں صدر پریس کلب چواخالصہ انوارالحق راجہ اور چوہدری عثمان رشید شامل تھے۔

برٹش پاکستانی شخصیات نے گورنر پنجاب کو انکی صوبہ پنجاب کیلئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ کلر سیداں اور گوجرخان کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
سیاسی و سماجی رہنمائوں نے گورنر پنجاب کو اپنے علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے مسائل کو حل کر نے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes