درد کی شدت میں اضافہ، نواز شریف کو دوبارہ مغربی لندن کے ہسپتال داخل کرادیا گیا – Kashmir Link London

درد کی شدت میں اضافہ، نواز شریف کو دوبارہ مغربی لندن کے ہسپتال داخل کرادیا گیا

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں علاج کی غرض سے مقیم سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی گردے کی تکلیف میں کوئی کمی نہیں آئی درد کی شدت کی وجہ سے انہیں دوبارہ ہسپتال لے جانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کو گذشتہ روز کڈنی کے درد کی وجہ سے مغربی لندن کے ایک ہسپتال لیجایا گیا جہاں انکے ضروری ٹیسٹ کرکے گھر واپس بھجوادیا گیا تھا۔ اس روز نواز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کرنا تھا لیکن اس بیماری کی وجہ سے وہ نہ کرسکے اور مریم نواز شریف نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اسکی تصدیق بھی کردی۔

آج صبح دوبارہ درد کی وجہ سے میاں نواز شریف کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں انکے مذید ٹیسٹ ہورہے ہیں جنکی تکمیل پر بیماری کی شدت کا تعین اور علاج ممکن ہوگا۔
مریم نواز شریف نے ایک بار پھر ہسپتال جانے پر عوام سے انکی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی۔
واضع رہے گذشتہ روز بھی انہوں نے ٹویٹر کے ذریعے عوام کو آگاہی دی تھی جب سابق وزیراعظم نوازشریف کو گردے میں تکلیف کے باعث لندن میں ہنگامی طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

سابق وزیراعظم گردے کی تکلیف کے سبب بہتر محسوس نہیں کررہے تھے، اس لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔لندن کے اسپتال میں نواز شریف کے خون کا ٹیسٹ اور سی ٹی اسکین کیا گیا۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے والد کی طبعیت کی خرابی کی تصدیق کی اور دعا کی درخواست کی۔

انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں سابق وزیراعظم کی عدم شرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نواز شریف کے گردے میں شدید تکلیف ہے۔ ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، ان کی جگہ میں پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہوں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes