کرسمس؛ برطانوی حکومت کا کورونا سے بچائو کیلئےعائد پابندیاں نرم کرنے پرغور – Kashmir Link London

کرسمس؛ برطانوی حکومت کا کورونا سے بچائو کیلئےعائد پابندیاں نرم کرنے پرغور

لندن(عدیل خان) برطانوی حکومت نے کرسمس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد پابندیاں نرم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے حکومتی مشیر الوک شرما کے حوالے سے کہا کہ حکومت کرسمس پر وبائی مرض کی روک تھام کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی پر غور کررہی ہے۔حکومتی مشیر کے مطابق کوشش ہے لوگ کرسمس کی خوشیاں ممکنہ حد تک معمول کے مطابق منائیں، کسی نتیجہ پر پہنچنا ابھی بہت جلد ہوگا۔

بزنس سیکریٹری الوک شرما نے مزید کہا کہ میں بھی کرسمس پر اپنے خاندان سے ملنا چاہتا ہوں، حتمی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کیسز میں کمی کی بنیاد پر ممکن ہوگا۔تاہم سینیئر حکومتی مشیر اور متعلقہ اعلیٰ افسران کی اسی سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ کرسمس کے چند دنوں میں پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو کرسمس کے موقع پر پابندیوں میں نرمی پر بڑی تقریبات نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر لوگوں سے کہا جائے گا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے کار وغیرہ پر سفر کریں۔ دیگر زیر غور تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ چار افراد تک کو ببلز کی صورت میں اکٹھے ہونے کی اجازت ہو اور یہ نرمی 24 سے 28 دسمبر تک برقرار رہے تاکہ لوگ کرسمس کو کمکل طور پر انجوائے کرسکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes