کورونا پابندیاں: برطانوی معیشت کو 300 سال کی سب سے بڑی کمی کا سامنا – Kashmir Link London

کورونا پابندیاں: برطانوی معیشت کو 300 سال کی سب سے بڑی کمی کا سامنا

لندن (کشمیر لنک نیوز) کورونا وبا نے جہاں کئی اور مضبوط عالمی معیشتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہیں برطانیہ کی معیشت کو بھی تہس نہس کر دیا ہے۔

کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت میں 300سال کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔برطانوی وزیرخزانہ کےمطابق اس سال معیشت 11.3سکڑ گئی۔

وزیرخزانہ رشی سناک کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی میں 2سال لگ سکتےہیں، 2022 کے آخر میں معیشت پہلے کی سطح پر واپس آئےگی۔وزیرخزانہ رشی سناک خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معیشت پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات 2025 تک رہ سکتےہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماہِ دسمبر کے پہلے ہفتےمیں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہوجائےگا۔بورس جانسن نے کہا کہ جم اور دکانیں 2 دسمبر سےکھل جائیں گے، نیشنل لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ریجنل لاک ڈاؤن اختیار کریں گے،جن جگہوں پروائرس پھیلنےکاخدشہ ہوگاانہیں بندکریں گے، مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہےہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes