بچے کے کھو جانے کا دکھ ماں سے زیادہ کوئی نہیں جان سکتا؛ میگھن مرکل کی جذباتی آپ بیتی – Kashmir Link London

بچے کے کھو جانے کا دکھ ماں سے زیادہ کوئی نہیں جان سکتا؛ میگھن مرکل کی جذباتی آپ بیتی

لندن (مبین چوہدری) برطانوی شہزادی پرینس ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے نیویارک ٹائمز میں لکھے مضمون میں اپنی ازدواجی زندگی کے ایک اور دلسوز واقعے کو قلمبند کیا ہے۔
اپنے دوسرے بچے کا حمل ضائع ہونے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ اس دکھ کو محسوس تو بہت سے لوگوں نے کیا ہوگا مگر اس پر بات کرنے کیلئے بہت کم لوگ آگے آتے ہیں، ڈچز آف سسیکس نے قبل از ولادت بچہ ضائع ہونے کو ناقابل برداشت غم کا موقع قرار دیا۔

اخبار میں اپنے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا مجھے اچانک درد محسوس ہوا جس کے بعد میں ہاتھ میں اٹھائے بچے سمیت فرش پر گر گئی تھی۔ اپنی پہلی اولاد کو تھامے ہوئے میں جان گئی تھی کہ میں دوسرے کو کھو رہی ہوں۔ وہ مزید لکھتی ہیں کہ کئی گھنٹوں بعد میں شوہر کا ہاتھ تھامے ہسپتال کے بستر میں تھی۔ ہم دونوں آنسوؤں سے بھیگے ہوئے تھے۔ ٹھننڈی سفید دیواروں کو دیکھتے ہوئے میں نے تصور کرنے کی کوشش کی کہ ہم اس صورتحال سے کیسے نبردآزما ہوں گے۔


برطانوی شہزادی نے لوگوں کے سامنے خود کو معمول کے مطابق بہادر چہرے کے ساتھ پیش کرنے کی کوششوں کا ذکر بھی اس مضمون میں کیا ہے۔


اپنے شوہر ہیری کے ہمراہ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسی ہیں تو ان کا جواب تھا ’’بہت سے لوگ میری خیریت سے متعلق جو نہیں پوچھتے وہ پوچھنے کا بہت شکریہ‘‘۔

اپنے مضمون میں اس انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں نے انٹرویو کرنے والے کو دیانت داری سے جواب دیا، اس وقت میں یہ نہیں جانتی تھی کہ میں جو کہہ رہی ہوں وہ بہت سے نئی اور سابقہ ماؤں سے متعلق ہو گا۔

میگھن مارکل کے انٹرویو پر عوام نے ملا جلا ردعمل دیا ہے ایسی صورتحال سے گذرے جوڑوں نے انکی بہادری پر داد دی اور انکے جذبات کو سراہا۔ مس کیرج کے حوالے سے کام کرنے والی برطانیہ سمیت دنیا بھر کی متعدد چیریٹیز نے بھی میگھن کی ہمت اور جرات کو سراہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes