دنیا کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی بارے بتانا چینل فور کو مہنگا پڑگیا، اس عمل سے ملکہ کی تحقیر ہوئی؛ رائل فینز – Kashmir Link London

دنیا کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی بارے بتانا چینل فور کو مہنگا پڑگیا، اس عمل سے ملکہ کی تحقیر ہوئی؛ رائل فینز

لندن (مبین چوہدری) اس سال کرسمس پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ کا بناوٹی پیغام نشر کرنے پر چینل فور کو بعض حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضع رہے چینل فور انتظامیہ نے عوام کو پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ وہ اس سال کرسمس کے موقع پر جب ملکہ قومی نشریاتے ادارے بی بی سی کی طرف سے قوم کو دن کے حوالے سے وش کررہی ہونگی اسی وقت انہیں ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے چینل فور پر ایسا ہی پیغام دیتے ہوئے لائیو دکھایا جائے گا۔


متعلقہ وقت پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے سائیس کا کرشمہ دیکھا کہ ایک ماڈل خاتون نے کس طرح ٹیکنالوجی کی مدد سے ملکہ برطانیہ کا روپ دھار کر قوم کو پیغام دیا۔
چار منٹ کی اس وڈیو میں ملکہ کو رقص کرتے اور پھر کرسمس اور نئے سال کی آمد پر بیان دیتے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے چینل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو کو انتہائی نامناسب اور ملکہ الزبتھ کے وقار کے منافی قرار دیا ہے۔

چینل فور انتظامیہ نے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی بارے عوام کو آگاہی بھی دی اور دکھایا کہ ایسی ویڈیوز کیسے بنتی ہیں


برطانوی سیساستدان نیجل فراج نے اس امر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ آپ لوگوں کی یہ جرات ؟

تاسی طرح رائل فیملی کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر اس حرکت کو بدتمیزی سے تعبیر کیا ہے جبکہ چینل فور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بڑے موثر طریقے سے اپنی عوام اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا کچھ ہوسکتا ہے اسلیئے بنا تحقیق کیئے سادہ لوح افراد ہر ویڈیو کو اصل مت سمجھ لیا کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes