برطانیہ کی شہرہ آفاق کار کمپنی ’ایم جی‘ پاکستان میں لانچ کر دی گئی – Kashmir Link London

برطانیہ کی شہرہ آفاق کار کمپنی ’ایم جی‘ پاکستان میں لانچ کر دی گئی

لندن(اکرم عابد) پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا، برطانیہ کی شہرہ آفاق کار کمپنی ’ایم جی‘ پاکستان میں لانچ کر دی گئی ہے۔

ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی لانچنگ کی تقریب پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت معیشت اور آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ برطانیہ کی موٹر کمپنی ایم جی کا پاکستان میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ گاڑیاں ماحول دوست اور الیکٹرک چارجنگ کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آٹو موبائل انڈسٹری اور معیشت کو مزید دوام بخشنے کے لئے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تمام تر مشکلات کے باوجود ایم جی پاکستان کی لانچنگ ایک حوصلہ افزا خبر ہے اور نئے سال کی شروعات میں پاکستان معیشت کے لیے ایک امید کی کرن بھی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم جی جے ڈبلیو پاکستان لانے پر جاوید آفریدی اور فیصل آفریدی کو مبارکباد بھی دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes