ہزارہ کے پریشان کن ایشو کے باوجود عمران خان خوش اور مطمئن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی – Kashmir Link London

ہزارہ کے پریشان کن ایشو کے باوجود عمران خان خوش اور مطمئن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

لندن (مبین چوہدری) وزیر اعظم عمران خان شدید ترین قومی پریشر کے باوجود ہزارہ متاثرین کی داد رسی کیلئے کوئیٹہ نہیں جارہے، اپوزیشن اسی ایشو پر پوائینٹ سکوریگ کررہی ہے مگر عمران خان اپنی ہی دھن میں مگن ہیں جسکی کسی حد تک پریشانی انکے مخالفین کو بھی لاحق ہے کہ آیا وہ کونسی بات ہے جس پر وزیر اعظم اتنے مطمئن ہوکر بیٹھے ہیں کہ کبھی معروف ترک ڈرامہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم سے ملاقات کرتے ہیں تو کبھی انٹرویو دینے میں مصروف ہیں۔

آج کی انکی ایک ٹویٹ نے اس راز کا پردہ بھی فاش کردیا ہے اس ٹویٹ میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ پہلے سے بہتر ادا کرتے ہوئے دسمبر کے مہینے میں دو اعشاریہ چار ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا۔

اپنی ٹویٹ میں انکا کہنا تھا “ترسیلاتِ زر کےحوالے سےایک اور ریکارڈ شکن مہینے (دسمبر: 2.4 ارب ڈالر) پر میں اپنےسمندر پار پاکستانیوں کامشکور ہوں۔ ماشاءاللہ پہلی مرتبہ پاکستان کی ترسیلات مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالر سےزیادہ رہیں۔ رواں مالی سال کےان 6 ماہ کی ترسیلات کا مجموعی حجم 14.2 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ برس سے 24.9 فیصد زیادہ ہے۔

اس سے پہلے بھی عمران خان اس امر کا اظہار کرچکے ہیں کہ صنعت میں پاکستان کی شرح نمو ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلی دیش سے بہت بہتر رہی جو اس حقیقت کی آئینہ دار ہے کہ ملک ترقی کررہا ہے، ایسے میں انکا ترک ڈرامی انڈسٹری کے وفد سے ملنا اور مختلف میڈیا ہائوسز کو انٹرویو دینا تو بنتا ہے۔

رہی بات ہزارہ ایشو کی تو اسکا ڈراپ سین بھی لگتا ہے جلد ہونے والا ہے، کچھ امور ایسے ہوتے ہیں جو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر زیربحث نہیں لائے جاسکتے، حکومت مجبور ہوتی ہے اور یہی مجبوری عمران خان کو کمزور کرتا دکھائی دے رہی تھی جسکا موثر جواب بہرحال وزیر اعظم نے اپنی اس ٹویٹ کے ذریعے دیدیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes