پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب، شرکا کا زبردست خراج عقیدت – Kashmir Link London

پیپلز پارٹی برطانیہ کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب، شرکا کا زبردست خراج عقیدت

لندن (عدیل خان) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیا کے زیر اہتمام شہید زولفقار علی بھٹو کی ۹۳ ویں سالگرہ کے موقع ایک انٹر نیشنل زوم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے خصوصی شرکت کی اور قائد عوام کے ساتھ اپنی یادوں کا زکر کیا انھوں نے کہا کہ شہید قائد عوام اپنی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت کامیاب ترین سیاست دان تھے انکی سیاسی مصروفیات بہت زیادہ ہوتیں مگر کبھی جب ہم اکٹھے ہوتے تو انکی سالگرہ ضرور مناتے اور گھر میں ہی کیک کاٹتے انھوں نے کہا کہ ہم سب کو شہید بھٹو نے پورے پاکستان کی سیر کرای ہے اور وہ یادیں آج بھی تازہ اور تکلیف دہ بھی ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھار کتاب لکھنے کا سوچتی ہومگر یہ ایک مشکل کام ہے مگر وقت اور فرصت ملی تو ضرور اس پر غور کروں گی انھوں نے کانفرنس میں موجود شرکا کے سوالوں کا جوابات بھی دیے۔

تقریب میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی انھوں نے کہا کہ بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے انکی پاکستان کے لیے بے پنا خدمات ہیں وہ ایک نڈر اور وژنری لیڈر تھے انکے کارنامے اور خدمات نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالم اسلام میں ہمشہ زندہ رہیں گے بھٹو اج بھی عوام کے دلوں پے راج کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف نے اپنے زمانے طالب علمی کے آنکھوں دیکھے حال اور واقعات کا بھی زکر کیا انکا کہنا تھا پاکستان میں اصل تبدیل شہید بھٹو لے کر ائے تھے اور آجکل کچھ نادان تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا رہے ہیں آخر میں انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کانفرنس کے منتظمین اور صدر محسن باری کا شکریہ ادا کیا۔


صدر پیپلز پارٹی صدر وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاست دان بہت ہوتے ہیں مگر لیڈر اور بھٹو ہر کوئی نہیں بن سکتا بھٹو صاحب نے مزدور کسان اور باری کو اس کے حقوق بھی دیے اور زبان بھی دی اور سیاست پے جاگیر دارانہ قبضے کو ختم کیا اور ایک آدمی ایک ووٹ کا تصور دیا وہ بھٹو صاحب کے کارکناموں کے تو ہمارے بد ترین سیاسی مخالفیں بھی اعتراف کرتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دلوں سے کوی بھٹو کا نام نہی نکال سکتا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میری بھٹو شہید کے ساتھ ایک مشترک یہ بھی ہے آج میری بھی برتھ ڈے ہے اور میں بھی اپنی برتھ ڈے آج آپکے ساتھ منا رہا ہوں کانفرنس میں موجود تمام شرکاہ نے انکو مبارکباد دی۔
سینٹر کرشنہ کماری کا کہنا تھا کہ قائد عوام سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی کی قیادت صحیح معنوں میں پاکستان کی خدمت کرتی رہی ہے اور موجودہ حالات میں بھی پیپلز پارٹی نے تھر کول جیسے کامیاب منصوبے دیے انکا کہنا تھا کہ تھر منصوبے سے لوکل آبادی بلخصوص خواتین کو روز گار کے مواقے ملے ہیں انھوں نے تمام شرکا کو بھٹو کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

صاحبزادہ زولفقار ڈپٹی جنرل سیکٹری ازاد کشمیر کوآرڈینیٹر سی ایم سندھ جاوید لغاری وسان شکیل ایرانیامریکہ سے سابق سینیٹر اکبر خواجہ ہالینڈ سے چودری کرامت جرمنی سے یوسف چاند یو اے ای سے فیاض وردک چیرمین کشمیر کمیٹی خورشید بخاری سکاٹ لینڈ کے صدر چودری مجید ڈپٹی جنرل سیکٹری عمر میمن سینئر رہنما اشرف چغتائی نے بھی زبر دست الفاظ میں بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آن لائین تقریب کے دیگر شرکا میں نائب صدر پی پی برطانئہ چودری ندیم ریاض کومروی گریٹر لندن کے ڈپٹی جنرل سیکٹری ندیم میوے والا ہیومن رائٹس کے صدر خواجہ معین فواد زیدی چودری ظفر صدر پی پی نارتھ وومن ونگ کی صدر انجم جرال، یوتھ کے سینئر نایب صدر وحید اقبال چوہدری تبرک اور دیگر شامل تھے جنہوں نے اپنی تقاریر اور منظول کلام کے ذریعے اپنے محبوب قائد کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا تمام شرکاہ نے صدر محسن باری پی پی پی برطانیہ اور کانفرنس کر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
آخر میں چیرمین کشمیر کمیٹی یورپ نے شہد قائد عوام شہد بی بی اور تمام شہدا کے لیے خصوصی دعا کی اور محسن باری صدر پی پی برطانیہ نے بھی تمام شرکاہ بلخصوص صنم بھٹو راجہ پرویز اشرف قمر زمان کائرہ اور سب شرکہ کا شکریہ ادہ کیا۔اآخر میں چیرمین کشمیر کمیٹی یورپ نے شہد قائد عوام شہد بی بی اور تمام شہدا کے لیے خصوصی دعا کی اور محسن باری صدر پی پی برطانیہ نے بھی تمام شرکاہ بلخصوص صنم بھٹو راجہ پرویز اشرف قمر زمان کائرہ اور سب شرکاہ کا شکریہ ادہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes