سائیکلنگ کا چسکہ یا کچھ اور، بورس جانسن کو لندن میں 7 میل سائیکل چلانے پر تنقید کا سامنا – Kashmir Link London

سائیکلنگ کا چسکہ یا کچھ اور، بورس جانسن کو لندن میں 7 میل سائیکل چلانے پر تنقید کا سامنا

لندن (عدیل خان) جمہوری روایات کی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ اس میں سربراہ مملکت سے لیکر ہر اہم سرکاری عہدیدار اپنے افعال کا جوابدہ ہوتا ہے، اسی فارمولے کے پیش نظر برطانوی عوام وزیر اعظم بورس جانسن پر تنقید کررہی ہے کہ عوام کو گھروں میں قید رہنے کا مشورہ دینے والے خود سات میل سائیکل چلاتے ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے لندن میں سائیکل چلانے پر ایل تنازع سا اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ تنقید کرنے والے ان پر دُہرے معیار کا الزام لگارہے ہیں۔

دوسری جانب ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے وزیر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے۔، ایسا ہی بیان میٹرپولیٹن پولیس کی کمشنر کریسنٖڈا ڈک نے بھی ایک ریڈیو پروگرام میں دیا، انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ وزیر اعظم کسی غلطی کے مرتکب ہوئے۔

واضع رہے کورونا لاک ڈائون میں حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق ورزش کیلئے بھی علاقے سے دور جانے کی اجازت نہیں۔ گذشتہ چند روز میں متعدد خواتین و حضرات کو اسی سلسلے میں جرمانے بھی ہوچکے ہیں۔

برطانوی اپوزیشن پارٹی لیبر نے بھی وزیر اعظم پر دہرے معیار کا الزام لگادیا ہے۔ تنقید کرنے والے اصل میں اس بات پر شاکی ہیں کہ لندن میں جہاں کورونا وبا ہائی رسک پر ہے اور جہاں عوام کو زیادہ تر گھروں میں قید رہنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے وہاں وزیراعظم آخر سائیکل کیوں چلارہے ہیں، اب بورس جانسن بھی شائد مزے لے رہے ہیں اور ازخود وضاحت نہیں کررہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟

50% LikesVS
50% Dislikes