بریگزٹ کے باعث شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل، اسٹور خالی ہو گئے – Kashmir Link London

بریگزٹ کے باعث شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل، اسٹور خالی ہو گئے

لندن (عدیل خان) شمالی آئرلینڈمیں بریگزٹ کے باعث خوراک سپلائی لائن میں خلل پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں اسٹورز خالی ہوگئے۔

ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک بڑے سٹور کے سی ای او نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پریشان ہو کر خوراک کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔ خوراک کی سپلائی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، مسئلہ پر جلد قابو پالیں گے۔، اسی طرح ٹیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ مسئلے کو وقتی مسئلہ سمجھیں جو جلد حل ہوجائے گا۔

کچھ ناقدین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کی سب سے بڑی وجہ برطانوی سپلائرز ہیں، جنھوں نے کاغذات مکمل کرنے پر توجہ نہیں دی۔ تاہم برطانوی وزیر اعظم نے واضع کیا کہ اس میں بریگزٹ کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیئے، وقتی مسئلہ انسانی غلطی کی بدولت رونما ہوا جو جلد مستقل بنیادوں پر حل ہوسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes