انشورنس کمپنیاں کورونا وبا میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی ذمہ دار قرار؛ عدالتی فیصلہ – Kashmir Link London

انشورنس کمپنیاں کورونا وبا میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی ذمہ دار قرار؛ عدالتی فیصلہ

لندن (عدیل خان) برطانوی سپریم کورٹ نے پہلے لاک ڈاؤن میں چھوٹی فرمز کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنیوں کو چھوٹی فرمز کے نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔

لندن میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ انشورنس کمپنیاں پابند ہیں کہ وہ چھوٹی کمپنیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کریں۔

ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلے سے انشورنس کمپنیوں کو سیکڑوں ملین پاؤنڈ فرمز کو ادا کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ انشورنس کمپنی ’ہزکوکس‘ کے 30 ہزار پالیسی ہولڈرز نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انشورنس کمپنی ’ہزکوکس‘ نے ادائیگیاں شروع کیں تو دیگر کمپنیوں کو بھی تقلید کرنا ہوگی۔ بیشتر انشورنس کمپنیوں نے پہلے نقصان کے ازالے سے انکار کردیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes