یوکے پاکستان چیمبر 40 سال سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے؛ امجد خان – Kashmir Link London

یوکے پاکستان چیمبر 40 سال سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے؛ امجد خان

لندن (اکرم عابد) یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر امجد خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے وطن عزیز کی بہری اور فلاح کیلئے سوچا ہے، انکی طرف سے ملک و قوم کی خدمت تمام تر تعصبات سے بالاتر ہے، یہی وجہ ہے کہ انکی طرف سے ترسیلات زر میں کبھی بندش کا سامنا نہیں ہوا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے کمرشل منسٹر سے ایک ملاقات میں کیا۔

امجد خان نے کہا کہ کہ چیمبر ہمیشہ پاکستان کے دنیا بھر میں سوفٹ امیج کی بہتری کیلئے سوچتا ہے، اسلی لیئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اوورسیز میں مقیم ٹینس کھلاڑیوں کو پاکستان لیجایا جائے جہاں جہاں وہ ایشین ٹینس کپ میں شرکت کر یں۔

یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر نے کہا کہ ہم نے خواتین کھلاڑیوں کی کھیلتے ہوئے ویڈیوز پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بھیجی ہیں جنہوں نے ان کے کھیل سے متاثر ہوکرانہیں پاکستان مدعو کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ کھلاڑی وہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر یں گی اور کپ جیت کر لائیں گی۔

امجد خان نے مزید کہا کہ چیمبر گزشتہ 40 برس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے اور ہمیں ہمیشہ پاکستان ہائی کمیشن کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں چند عناصر اپنی تنظیمیں بناکر یوکے پی سی آئی جیسی تنظیم ہونے کا تاثر دیتی ہیں، حالانکہ یہاں پر سب سے پرانا اور بڑا پلیٹ فارم صرف چیمبر کا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات کمرشل منسٹر شفیق شہزاد نے کہا ہے کہ کوویڈ کی وبا اور مشکل حالات کے باوجود گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان سے برطانیہ کیلئے برامد آت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا کہ پاکستانی ایکسپورٹ صرف چھ ماہ میں ایک بلین کا ہندسہ عبور کیا ہو، یہ سب ملک میں بسنے والے اور اوورسیز پاکستانیوں کی وطن سے محبت کی وجہ سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی گزشتہ چھ ماہ میں جو کامیابی حاصل کی ہےاس کو آئندہ بھی برقرار رکھیں۔ انہوں نے چیمبر کے عہدیداران کو تجارت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں فعال ہونے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

چیمبر کے سینئر نائب صدر سردار شفقت خان نے کہا کہ چیمبر کے عہدیدار صرف اپنے وطن سے محبت کی خاطر رضا کارانہ طور پر تجارت کے فروغ کیلئے چیمبر کے پلیٹ فارم سے سرگرم رہتے ہیں اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیلنٹ رکھنے والے ایسے بچے، جن کے وسائل نہیں ہیں انہیں آگے آنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم کو بھی پاکستان لیکر جائیں گے تاکہ نوجوان جرائم کی بجائے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes