امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کا مجسمہ گرانے والوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرے – Kashmir Link London

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کا مجسمہ گرانے والوں کی گرفتاری کیلئے مظاہرے

لندن (اکرم عابد) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس میں بھارتی قومی رہنما مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بے حرمتی کے خلاف امریکی انڈینز کی جانب سے شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا پارک میں مجسمے کو گرانے والوں کا فی الفور سراغ لگایا جائے۔

واضع رہے دو روز قبل بھارت کے بانی موہنداس کرم چند گاندھی کے امریکا میں لگے مجسمے کو بعض نامعلوم افراد نے توڑ دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مجسمے کو اس کی بنیاد سے ہی اکھاڑ کر اسے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 294 کلوگرام وزنی یہ پیتل کا مجسمہ شمالی کیلیفورنیا کے شہر ڈیوس میں نصب تھا۔ نامعلوم افراد نے اسے اس کی بنیاد سے ہی اکھاڑ کر نیچے گرادیا جبکہ مجسمے کا آدھا چہرہ بھی غائب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مجسمے کو اپنی پرانی جگہ سے ہٹادیا گیا ہے اور اب اسے دوسری محفوظ جگہ پر لگایا جائے گا۔ جبکہ ھارت میں اقلیتوں کی نمائندہ جماعت او ایف ایم آئی نے بھارتی حکومت کی جانب سے ڈیوس شہر کو دیے گئے اس مجسمے کو لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نصب نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس ایشو بارے سخت جنگ چھڑ چکی ہے اور انتہا پسند ہندو اسے سکھوں کی کارستانی قرار دے رہے ہیں۔

کچھ افراد نے لکھا کہ دہلی میں پنجاب کے کسانوں کے مظاہرے میں چونکہ ایک امریکی سکھ ڈاکٹر تشدد کا شکار ہوا تھا اسکا بدلہ لینے کیلئے ایسا کیا گیا، تاہم بھارتی حکومت اور عوام کیطرف سے امریکی حکام پر دبائو بڑھایا جارہا ہے کہ اس حرکت کے مرتکب افراد کو فوری طور پر سامنے لایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes