بھارت سے ٹریڈ ڈیل کرنے سے پہلے یورپ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیئے – Kashmir Link London

بھارت سے ٹریڈ ڈیل کرنے سے پہلے یورپ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیئے

لندن (عمران راجہ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے برطانیہ میں ایک آن لائن کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ سیاسی و سماجہ شخصیات نے شرکت کی اور کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خاتمے کیلئے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس کا اہتمام تحریک کشمیر نے کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ، برطانیہ، آزادجموں و کشمیر ، پاکستان ، یورپین اور عرب ممالک سے سابق ممبران پارلینمٹس ،وکلا ء ، صحافیوں، مذہبی اور سیاسی راہنماوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائیندوں نے شرکت جن میں برطانیہ اور یورپ سے سابق ممبران یورپی پارلیمنٹ جولی وارڈ ، ٹریسا گریفن، لارڈ واجد خان، شفق محمود ، سجاد کریم اور سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ گراہم جونز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ برطانیہ اور یورپ کو بھارت سے ٹریڈ ڈیل کرنے سے پہلے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو کشمیر میں بند کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے بھارت کے یہ عزائم کہ مسلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر زیر بحث نہ آئے اسکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے۔

عبدالرشید ترابی ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ ہم حق خودادیت کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ مزمل ایوب ٹھاکر اور ظفر قریشی نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی، امریکہ سے ڈینیل خان نے کہا کہ میں بھارت کے کشمیر میں مظالم کا منظر خود اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہوں اور عالمی طاقتوں کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔ترکی اور عرب ممالک سے مجبل الشریکہ ، دالالحجمی، ڈاکٹر آرشد محسن ، شینی حمید اور ترکاے ہیون نے کہا کہ اقوام متحدہ کا جہاں مفاد ہوتا وہاں پر وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروا لیتے ہیں۔ لیکن کشمیر میں گرتا ہوا خون ان کو نظر نہیں آتا افسوس اس بات کابھی ہے کہ مسلم ممالک متحد ہوکر انڈیا کو اس کا ظالمانہ چہرہ نہیں دکھا سکے۔

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور دیگر یورپی عہدیداران سردار آفتاب احمد ایڈوکیٹ، خواجہ محمد سلیمان، ریحان علی اور فقیہہ طیب نے کہا تحریک کشمیر برطانیہ یورپ بھارت کے ظالمانہ چہرے کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔اور مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ اور ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes