یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش کا اہتمام – Kashmir Link London

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش کا اہتمام

لندن (عمران راجہ) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں “کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جھلک تصاویر میں” کے عنوان سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرہائی کمشنر معظم احمد خان نے کشمیری متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کے عزم و حوصلے اور انتھک جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کس قدر مظالم ڈھائے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کے کھلی خلاف ورزیوں کا مسلسل ارتکاب کر رہا ہے۔ معظم احمد خان نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم سے روکے اور اسے کٹہرےمیں لائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیری متاثرین کی تصاویر سے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سنگینی دنیا کے سامنے آشکار ہو گی ۔ بھارتی مظالم کا شکار ہونے والے کشمیریوں کی تصاویر ہائی کمیشن کی عمارت کی بیرونی احاطے میں آویزاں کی گئیں ۔

تصاویری نمائش کا اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کیا گیا جو کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال 5 فروری کا منعقد کیاجاتا ہے۔ بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہونے والے کشمیری متاثرین کی تصاویر پاکستان ہائی کمیشن لندن کے احاطہ میں آویزاں کی گئیں۔ واضح رہے کہ دل دہلا دینے والی یہ تمام تصاویر وہ ہیں جو اقوام متحدہ ، بین الاقوامی این جی آوز اور انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے دینا کے سامنے لائی گئیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کی مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر کس قدر ظُلم ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes