پاکستانی معیشت درست راہ پر واپس، برآمدات میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے: معظم احمد خان – Kashmir Link London

پاکستانی معیشت درست راہ پر واپس، برآمدات میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے: معظم احمد خان

لندن (عمران راجہ) برطانیہ میں مقین اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے روشن ڈیجیٹیل اکائونٹ کے ذریعے قابل قدر رقوم پاکستان بھجوائے جانے پر اظہار تشکر کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ایک آن لائین اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت ہائی کمشنر معظم احمد خان نے کی جبکہ منسٹر ٹریڈ سفیق شہزاد نے بھ اس آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے نہ صرف برطانیہ بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بھی برطانوی پاکستانیوں کی طرف سے ادا کئے جانے والے کردار کو سراہا۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستانی معیشت درست راہ پر واپس آ گئی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے اور ذخائر میں بہتری آ گئی ہے۔

پاکستان میں ریکارڈ رقوم بھیجنے پر اوورسیز کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی رقوم کی منتقلی کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ قونصلر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ہائی کمشنرنے یقین دلایا کہ کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہو جائے تو ہائی کمشنراور قونصلیٹس کی جانب سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں نادرا اور ایم آر پی سرجریز کے دوران دستاویزات کی تصدیق کی خدمات کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ مشن طلبہ اور نوجوان پروفیشنلز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کام کر رہا ہے تاکہ وہ وسیع تر سوسائٹی میں بہتر طریقے سے ضم ہو سکیں اور کمیونٹی کی تعمیر میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ اسی طرح انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کو اردو زبان پڑھانے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ شرکاء نے آن لائن ملاقاتوں اور کرونا وائرس کی ویکسینیشن جیسے اہم امور پر وڈیو پیغامات کے ذریعے کمیونٹی کے ساتھ رابطے پر ہائی کمیشن کو سراہا۔

اس آن لائن اجلاس میں شرکت کرنے والی کمیونٹی شخصیات میں کونسلر طارق ڈار، کونسلر محبوب چوہدری، سید قمر رضا، عارف انیس ملک، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر مظفر چوہدری، انصر چوہدری و دیگر شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes