قسمت کی دیوی جب نوجوان برطانوی جوڑے کی تقدیر پر مہربان ہوتے ہوتے رہ گئی – Kashmir Link London

قسمت کی دیوی جب نوجوان برطانوی جوڑے کی تقدیر پر مہربان ہوتے ہوتے رہ گئی

لندن (عدیل خان) دنیا میں بڑے بڑے بدقسمت لوگ گذرے ہیں جنکے ساتھ قدرت نے ایسا مذاق کیا کہ وہ زندگی بھر ایک لمحے کی خطا اور عمر بھر کی سزا کو کوشش کے باوجود بھلا نہ پائے ہونگے۔

ایسا ہی ایک جوڑا برطانیہ میں بھی موجود ہے جو آجکل ناصرف خود ٹھنڈی آہیں بھر رہا ہے بلکہ اسکے جاننے والے بھی افسوس اور تاسف میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس جوڑے کی 182 ملین پائونڈ سے زائد کی لاٹری لگ گئی تمام کے تمام نمبر میچ ہوگئے مگر اس جوڑے کو رقم نہ مل سکی۔

ہوا یوں کہ جوڑے نے اپنے تئیں لاٹری خرید تو لی لیکن بینک سے ادائیگی کی تصدیق نہ کرسکے۔ اور یوں لاٹری ٹکٹ کی بینک ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 182 ملین ڈالر کے جیک پاٹ سے مذکورہ جوڑا محروم ہوگیا۔
19 سالہ ریچل کا اکاؤنٹ خودکار نظام کے تحت مخصوص نمبر والا ریگولر بنیادوں پر یورو ملین ٹکٹ خریدتا تھا۔

اس مرتبہ یورو ملین لاٹری میں ریچل اور لیئم کے مخصوص نمبر لگ گئے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اکاؤنٹ میں درکار فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ٹکٹ کی خریداری نہیں ہوئی تھی۔
وہ دونوں تو زندگی بھر افسوس میں رہیں گے لیکن انکے عزیز و اقارب بھی دکھ میں مبتلا ہیں کیونکہ اس جیک پاٹ سے اتنی زیادہ رقم ملنی تھی کہ انہیں بھی اس میں سے ڈھیروں پائونڈز مل جاتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes