پرنس چارلس کا اہلیہ کمیلاپارکر کے ہمراہ لندن کی مسجد کا دورہ،عملے سے بات چیت – Kashmir Link London

پرنس چارلس کا اہلیہ کمیلاپارکر کے ہمراہ لندن کی مسجد کا دورہ،عملے سے بات چیت

لندن(کشمیر لنک نیوز)برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس نے لندن کی مسجد کا دورہ کیا اور فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے بھی پہنچے۔

شہزادہ چارلس فنسبری پارک میں قائم ویکسی نیشن سینٹر دیکھنے اہلیہ کمیلا پارکر کے ساتھ آئے جہاں انہوں نے عملے سے بات چیت بھی کی، دونوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے۔

اس موقع پر کمیلا پارکر نے بتایا کہ انہوں نے ایسٹرا زنیکا ویکسین لگوائی ہے۔

دوسری جانب والد شہزادہ فلپ کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر شہزادہ چارلس کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ شہزادہ فلپ دل کی کامیاب سرجری کے بعد حال ہی میں اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes