برطانوی شہزادے اور شہزادی کی کہانی لکھنے کے لیے سوانح نگار کی خطیر رقم کی ڈیمانڈ – Kashmir Link London

برطانوی شہزادے اور شہزادی کی کہانی لکھنے کے لیے سوانح نگار کی خطیر رقم کی ڈیمانڈ

لندن (عمران راجہ) برطانوی شاہی خاندان سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر کتاب لکھنے کے لیے سوانح نگار ٹام بوور نے خطیر رقم مانگ لی ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے اپنی ذاتی زندگی پر ایک کتاب لکھوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انہوں نے سوانح نگاری میں مہارت رکھنے والے سوانح نگار ٹام بوور کا انتخاب کیا ہے۔

ٹام بوور کو شہزادہ چارلس، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اورسائمن کوویل کی سوانح حیات لکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے میگھن مارکل کی زندگی پر کتاب لکھنے کے لیے ایڈوانس میں سو ہزار ڈالر کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹام بوور آئندہ برس کتاب لکھنا شروع کریں گے، جس کے لیے اگلے بارہ ماہ وہ میگھن کے دوستوں، ناقدین اور دیگر قریبی لوگوں سے ملیں گے تاکہ سوانح حیات کیلئے مستند معلومات حاصل کی جاسکیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن کی زندگی پر مبنی کتاب اہمیت کی حامل ہوگی، ٹام بوور میگھن کی زندگی سے متعلق کسی بھی پہلو سے متعلق تفصیلی تحقیق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ کتاب حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تہلکہ خیز ثابت ہوگی۔ امریکی پبلشر سائمن اینڈ شسٹر نے اس کتاب کو پبلش کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes